Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3361 (مشکوۃ المصابیح)
[3361] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1283 وقال: حسن غریب) و الدارمي (227/2۔ 228 ح 2482)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي أيوبَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((مَنْ فَرَّقَ بَيْنَ وَالِدَةٍ وَوَلَدِہَا فَرَّقَ اللہُ بَيْنَہُ وَبَيْنَ أَحِبَّتِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ والدارمي
ابوایوب ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جس نے والدہ اور اس کے بچے کے درمیان جدائی ڈال دی تو روز قیامت اللہ اس کے اور اس کے چہیتوں (والدین اور اولاد وغیرہ) کے درمیان جدائی ڈال دے گا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و الدارمی۔