Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3367 (مشکوۃ المصابیح)
[3367] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (5164)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ كم نَعْفُو عَنِ الْخَادِمِ؟ فَسَكَتَ ثُمَّ أَعَادَ عَلَيْہِ الْكَلَامَ فصمتَ فلمَّا كانتِ الثَّالثةُ قَالَ: ((اعفُوا عَنْہُ كُلَّ يَوْمٍ سَبْعِينَ مَرَّةً)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم خادم کو کتنی بار معاف کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے،اس شخص نے پھر یہی کہا،آپ پھر خاموش رہے،جب تیسری بار دریافت کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس سے دن میں ستر بار درگزر کرو۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔