Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3369 (مشکوۃ المصابیح)

[3369] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (168/5 ح 21815) و أبو داود (5157)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ لَاءَمَكُمْ مِنْ مَمْلُوكِيكُمْ فَأَطْعِمُوہُ مِمَّا تَأْكُلُونَ وَاكْسُوہُ مِمَّا تَكْسُونَ وَمَنْ لَا يُلَائِمُكُمْ مِنْہُمْ فَبِيعُوہُ وَلَا تُعَذِّبُوا خَلَقَ اللہِ)) . رَوَاہُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد

ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تمہارے غلاموں میں سے جو غلام تمہاری معاونت کرے تو جو تم کھاتے ہو اسے بھی وہی کھلاؤ اور جو تم پہنتے ہو اسے بھی وہی پہناؤ،اور ان میں سے جو تمہاری معاونت نہ کرے اسے بیچ دو اور اللہ کی مخلوق کو سزا نہ دو۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ احمد و ابوداؤد۔