Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3370 (مشکوۃ المصابیح)
[3370] إسنادہ صحیح، رواہ أبو داود (2548)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سہلِ بنِ الحَنظلِيَّةِ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِبَعِيرٍ قَدْ لَحِقَ ظَہْرُہُ بِبَطْنِہِ فَقَالَ: ((اتَّقُوا اللہَ فِي ہَذِہِ الْبَہَائِمِ الْمُعْجَمَةِ فَارْكَبُوہَا صَالِحَة واترُكوہا صَالِحَة)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
سہل بن حنظلیہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک لاغر اونٹ کے پاس سے گزرے تو فرمایا:’’ان بے زبان جانوروں کے بارے میں اللہ سے ڈرو،ان پر اس حال میں سواری کرو کہ وہ سواری کے قابل ہوں،اور انہیں اس حال میں چھوڑو کہ وہ اچھے ہوں (ابھی تھکے نہ ہوں)۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ ابوداؤد۔