Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3376 (مشکوۃ المصابیح)

[3376] متفق علیہ، رواہ البخاري (2664) و مسلم (1868/91)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: عُرِضْتُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ عَامَ أُحُدٍ وَأَنَا ابْنُ أَرْبَعَ عَشْرَةَ سَنَةً فَرَدَّنِي ثُمَّ عُرِضْتُ عَلَيْہِ عَامَ الْخَنْدَقِ وَأَنَا ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً فَأَجَازَنِي فَقَالَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ: ہَذَا فَرْقُ مَا بَين الْمُقَاتلَة والذرية

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،غزوہ احد کے موقع پر چودہ سال کی عمر میں مجھے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ نے مجھے واپس کر دیا،پھر غزوہ خندق کے موقع پر پندرہ سال کی عمر میں مجھے پیش کیا گیا تو آپ نے مجھے (جہاد کرنے کی) اجازت مرحمت فرما دی۔عمر بن عبدالعزیز ؒ نے فرمایا: یہی عمر (پندرہ سال) لڑنے والے جوانوں اور لڑکوں (نابالغ) میں فرق کرنے والی ہے۔متفق علیہ۔