Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3378 (مشکوۃ المصابیح)

[3378] إسنادہ حسن، رواہ أحمد (182/2 ح 6707) و أبو داود (2276)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّ ابْنِي ہَذَا كَانَ بَطْنِي لَہُ وِعَاءً وَثَدْيِي لَہُ سِقَاءً وَحِجْرِي لَہُ حِوَاءً وَإِنَّ أَبَاہُ طَلَّقَنِي وَأَرَادَ أَنْ يَنْزِعَہُ مِنِّي فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((أَنْتِ أَحَقُّ بِہِ مَا لم تنكحي)) . رَوَاہُ أَحْمد وَأَبُو دَاوُد

عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا عبداللہ بن عمرو ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرا یہ بیٹا (کہ دوران حمل) میرا پیٹ اس کے لیے ظرف تھا،(دورانِ رضاعت) میری چھاتی اس کے لیے مشکیزہ (دودھ پینے کی جگہ) تھی۔اور میری گود اس کے لیے ٹھکانا تھی،اور (اب) اس کے والد نے مجھے طلاق دے دی ہے اور وہ اسے مجھ سے چھیننا چاہتا ہے،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جب تک تو (نئے خاوند سے) نکاح نہ کرے،اس وقت تک تم اس کی زیادہ حق دار ہو۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ احمد و ابوداؤد۔