Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3386 (مشکوۃ المصابیح)
[3386] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3964) و النسائي (فی الکبری: 4891) [و صححہ ابن حبان (1206) والحاکم علی شرط الشیخین (212/2) ووافقہ الذہبي] ٭ (عبد اللہ) الغریف بن الدیلمي: حسن الحدیث، و ثقہ الحاکم وغیرہ.
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن الغريف بن عَيَّاش الديلمي قَالَ: أَتَيْنَا وَاثِلَة بن الْأَسْقَع فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا لَيْسَ فِيہِ زِيَادَةٌ وَلَا نُقْصَانٌ فَغَضِبَ وَقَالَ: إِنَّ أَحَدَكُمْ لَيَقْرَأُ وَمُصْحَفُہُ مُعَلَّقٌ فِي بَيْتِہِ فَيَزِيدُ وَيَنْقُصُ فَقُلْنَا: إِنَّمَا أَرَدْنَا حَدِيثًا سَمِعْتَہُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم فَقَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي صَاحِبٍ لَنَا أَوْجَبَ يَعْنِي النَّارَ بِالْقَتْلِ فَقَالَ: ((أعتقوا عَنہُ بِعِتْق اللہ بِكُل عُضْو مِنْہُ عُضْو أَمنہ من النَّار)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
غریف بن عیاش دیلمی بیان کرتے ہیں،ہم واثلہ بن اسقع ؓ کے پاس آئے تو ہم نے کہا: ہمیں کوئی ایسی حدیث سنائیں جس میں کوئی کمی بیشی نہ ہو،وہ (اس بات سے) ناراض ہو گئے اور کہا: تم قرآن کی تلاوت کرتے ہو،جبکہ اس کا مصحف اس کے گھر میں موجود ہوتا ہے اس کے باوجود وہ کمی بیشی کر لیتا ہے،ہم نے کہا: ہم نے تو صرف ایسی حدیث کا ارادہ کیا تھا جو آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہو،انہوں نے کہا: ہم اپنے ایک ساتھی کے بارے میں،جس نے قتل کی وجہ سے جہنم کو واجب کر لیا تھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس کی طرف سے غلام آزاد کرو،اللہ اس کے ہر عضو کے بدلے اس کے ہر عضو کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دے گا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔