Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3385 (مشکوۃ المصابیح)

[3385] صحیح، رواہ البغوي في شرح السنۃ (355/9 ح 2420) [و أحمد (113/4) و ابن حبان (الموارد: 1208) والنسائي (31/2 ح 689)] ٭ و للحدیث شواھد عند البخاري و مسلم و الترمذي (1635) و أبي داود (4202) و ابن حبان (1477، 1479 الموارد) وغیرہم .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن عَمْرو بن عبسة أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: ((مَنْ بَنَی مَسْجِدًا لِيُذْكَرَ اللہُ فِيہِ بُنِيَ لَہُ بَيْتٌ فِي الْجَنَّةِ وَمَنْ أَعْتَقَ نَفْسًا مُسْلِمَةً كَانَتْ فِدْيَتَہُ مِنْ جَہَنَّمَ. وَمَنْ شَابَ شَيْبَةً فِي سَبِيلِ اللہِ كَانَتْ لَہُ نُورًا يَوْم الْقِيَامَة)) . رَوَاہُ فِي شرح السّنة

عمرو بن عبسہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو شخص مسجد بناتا ہے تاکہ اس میں اللہ کا ذکر کیا جائے تو اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیا جاتا ہے،جو شخص کسی مسلمان کو آزاد کرتا ہے تو یہ اس کا جہنم سے فدیہ بن جاتا ہے،اور جو شخص اللہ کی راہ میں (تحصیل علم یا جہاد کرتے ہوئے) بوڑھا ہو گیا تو روز قیامت (جب اندھیرے ہوں گے) اس کے لیے نور ہو گا۔‘‘ صحیح،فی شرح السنہ۔