Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3388 (مشکوۃ المصابیح)

[3388] متفق علیہ، رواہ البخاري (2532) و مسلم (1501/1)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ أَعْتَقَ شِرْكًا لَہُ فِي عَبْدٍ وَكَانَ لَہُ مَالٌ يَبْلُغُ ثَمَنَ الْعَبْدِ قُوِّمَ الْعَبْدُ قِيمَةَ عَدْلٍ فَأُعْطِيَ شُرَكَاؤُہُ حِصَصَہُمْ وَعَتَقَ عَلَيْہِ الْعَبْدُ وَإِلَّا فَقَدْ عَتَقَ مِنْہُ مَا عَتَقَ))

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جس نے غلام میں اپنا حصہ آزاد کر دیا اور اس کے پاس اتنا مال ہے جو غلام کی قیمت کو پہنچتا ہے،تو غلام کی منصفانہ قیمت مقرر کی جائے گی اور وہ اس کے شرکاء کو ان کے حصوں کے مطابق دی جائے گی اور غلام آزاد ہو جائے گا،ورنہ جتنا آزاد ہو گیا سو ہو گیا۔‘‘ متفق علیہ۔