Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3398 (مشکوۃ المصابیح)
[3398] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (3932) و مسلم (2526)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن سفينة قَالَ: كُنْتُ مَمْلُوكًا لِأُمِّ سَلَمَةَ فَقَالَتْ: أُعْتِقُكَ وَأَشْتَرِطُ عَلَيْكَ أَنْ تَخْدُمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا عِشْتَ فَقُلْتُ: إِنْ لَمْ تَشْتَرِطِي عَلَيَّ مَا فَارَقْتُ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا عِشْتُ فَأَعْتَقَتْنِي وَاشْتَرَطَتْ عَلَيَّ. رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ
سفینہ بیان کرتے ہیں،میں ام سلمہ ؓ کا غلام تھا،انہوں نے فرمایا: میں تمہیں آزاد کرتی ہوں اور تم پر شرط عائد کرتی ہوں کہ تم زندگی بھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کرو گے،میں نے کہا: اگر آپ مجھ پر شرط نہ بھی عائد کریں تب بھی میں زندگی بھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے الگ نہ ہوتا۔انہوں نے مجھے آزاد کر دیا اور مجھ پر شرط عائد کر دی۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ۔