Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3457 (مشکوۃ المصابیح)
[3457] إسنادہ صحیح، رواہ الترمذي (1406) و الشافعي فی الأم (9/6) [و أبو داود (4504) و أصلہ متفق علیہ، و البخاري (104) و مسلم (1354) مختصرًا و لم یذکرا ھذا اللفظ] ٭ و رواہ البغوي في شرح السنۃ (301/7 ح 2004 وقال: متفق علی صحتہ، أخرجاہ جمیعًا‘‘ إلخ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَن أبي شُرَيحٍ الكعبيِّ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ثُمَّ أَنْتُمْ يَا خُزَاعَةُ قَدْ قَتَلْتُمْ ہَذَا الْقَتِيلَ مِنْ ہُذَيْلٍ وَأَنَا وَاللہِ عَاقِلُہُ مَنْ قَتَلَ بَعْدَہُ قَتِيلًا فَأَہْلُہُ بَيْنَ خِيرَتَيْنِ: عَن أَحبُّوا قتلوا وَإِن أَحبُّوا أخذا العقلَ . رَوَاہُ الترمذيُّ وَالشَّافِعِيّ. وَفِي شرح السنَّة بإِسنادِہ وَصَرَّحَ: بِأَنَّہُ لَيْسَ فِي الصَّحِيحَيْنِ عَنْ أَبِي شُرَيْح وَقَالَ:
ابوشریح الکعبی ؓ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’خزاعہ (قبیلے والو)! تم نے ہذیل کے اس مقتول کو قتل کیا،اور اللہ کی قسم! میں اس کی دیت ادا کر دیتا ہوں،جس نے اس کے بعد کسی کو قتل کیا تو اس کے وارثوں کو دو چیزوں کے درمیان اختیار ہے،اگر وہ پسند کریں تو اسے قتل کریں اور اگر چاہیں تو دیت لے لیں۔‘‘ اسے ترمذی اور امام شافعی نے روایت کیا ہے اور امام بغوی نے شرح السنہ میں اپنی سند سے روایت کیا ہے اور انہوں نے صراحت کی کہ ابوشریح کی سند سے یہ حدیث صحیحین میں نہیں ہے۔اسنادہ صحیح،رواہ الترمذی و الشافعی۔