Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3456 (مشکوۃ المصابیح)
[3456] رواہ مسلم (116/184)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ جَابِرٍ: أَنَّ الطُّفَيْلَ بْنَ عَمْرٍو الدَّوْسِيَّ لَمَّا ہَاجَرَ النَّبِيُّ ﷺ إِلَی الْمَدِينَةِ ہَاجَرَ إِلَيْہِ وَہَاجَرَ مَعَہُ رَجُلٌ مِنْ قَوْمِہِ فَمَرِضَ فَجَزِعَ فَأَخَذَ مَشَاقِصَ لَہُ فَقَطَعَ بِہَا بَرَاجِمَہُ فَشَخَبَتْ يَدَاہُ حَتَّی مَاتَ فَرَآہُ الطُّفَيْلُ بْنُ عَمْرٍو فِي مَنَامِہِ وَہَيْئَتُہُ حسنةٌ ورآہُ مغطيّاً يدَيْہِ فَقَالَ لَہُ: مَا صنع بِكُل رَبُّكَ؟ فَقَالَ: غَفَرَ لِي بِہِجْرَتِي إِلَی نَبِيِّہِ ﷺ فَقَالَ: مَا لِي أَرَاكَ مُغَطِّيًا يَدَيْكَ؟ قَالَ: قِيلَ لِي: لَنْ تصلح مِنْكَ مَا أَفْسَدْتَ فَقَصَّہَا الطُّفَيْلُ عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((اللہُمَّ وَلِيَدَيْہِ فَاغْفِر)) . رَوَاہُ مُسلم
جابر ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی تو طفیل بن عمرو دوسی ؓ نے آپ کی طرف ہجرت کی اور ان کے ساتھ ان کی قوم کے ایک آدمی نے بھی ہجرت کی،وہ شخص بیمار ہو گیا اور اس نے بے صبری کا مظاہرہ کیا اور اس نے اپنی چھری لی اور اس سے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا جس سے خون بہنے لگا حتی کہ وہ فوت ہو گیا۔طفیل بن عمرو ؓ نے اسے خواب میں دیکھا کہ اس کی ہیئت اچھی ہے اور اس نے اپنے ہاتھ ڈھانپ رکھے ہیں،انہوں نے اس سے پوچھا: تیرے رب نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا؟ تو اس نے کہا: اس نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف میری ہجرت کی وجہ سے مجھے معاف فرما دیا،طفیل بن عمرو ؓ نے فرمایا: میں آپ کو ہاتھ ڈھانپے ہوئے کیوں دیکھ رہا ہوں؟ اس نے کہا: مجھے کہا گیا کہ ہم تمہارے اس حصے کو درست نہیں کریں گے جسے تم نے خود خراب کیا ہے،طفیل ؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں یہ قصہ عرض کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اے اللہ! اور اس کے دونوں ہاتھوں کو بھی معاف فرما۔‘‘ رواہ مسلم۔