Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3459 (مشکوۃ المصابیح)
[3459] متفق علیہ، رواہ البخاري (6884) و مسلم (1672/15)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ يَہُودِيًّا رَضَّ رَأْسَ جَارِيَةٍ بَيْنَ حَجَرَيْنِ فَقِيلَ لَہَا: مَنْ فَعَلَ بِكِ ہَذَا؟ أَفُلَانٌ؟ حَتَّی سُمِّيَ الْيَہُودِيُّ فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِہَا فَجِيءَ بِالْيَہُودِيِّ فَاعْتَرَفَ فَأَمَرَ بِہِ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَرُضَّ رَأْسُہُ بِالْحِجَارَةِ
انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک یہودی نے ایک لونڈی کا سر دو پتھروں کے درمیان کچل دیا،اس سے پوچھا گیا،تمہارے ساتھ یہ سلوک کس نے کیا؟ کیا فلاں نے؟ کیا فلاں نے؟ حتی کہ اس یہودی کا نام لیا گیا تو اس نے سر کے اشارے سے کہا: ہاں،اس یہودی کو پیش کیا گیا تو اس نے اعتراف کر لیا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اس کے سر کو پتھر کے ساتھ کچل دیا گیا۔متفق علیہ۔