Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3460 (مشکوۃ المصابیح)
[3460] متفق علیہ، رواہ البخاري (4611) و مسلم (1675/24)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ قَالَ: كَسَرَتِ الرُّبَيِّعُ وَہِيَ عَمَّةُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ثَنِيَّةَ جَارِيَةٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَأَتَوُا النَّبِيَّ ﷺ فَأَمَرَ بِالْقِصَاصِ فَقَالَ أَنَسُ بْنُ النَّضْرِ عَمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ لَا وَاللہِ لَا تُكْسَرُ ثَنِيَّتُہَا يَا رَسُولَ اللہِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((يَا أَنَسُ كِتَابُ اللہِ الْقِصَاصُ)) فَرَضِيَ الْقَوْمُ وَقَبِلُوا الْأَرْشَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّ مِنْ عِبَادِ اللہِ مَنْ لَوْ أَقْسَمَ عَلَی اللہ لَأَبَرہ))
انس ؓ بیان کرتے ہیں،ان کی پھوپھی رُبیع ؓ نے انصار کی ایک لونڈی کے سامنے کے دانت توڑ دیے تو وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قصاص کا حکم فرمایا تو انس بن مالک ؓ کے پھوپھا انس بن نضر ؓ نے عرض کیا،اللہ کی قسم! اللہ کے رسول! اس کے دانت نہیں توڑے جائیں گے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’انس! اللہ کی کتاب میں قصاص کا حکم ہے۔‘‘ وہ لوگ دیت لینے پر راضی ہو گئے،تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اللہ کے کچھ بندے ایسے بھی ہیں کہ اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا لیں تو اللہ ان کی قسم کو سچا کر دیتا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔