Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3473 (مشکوۃ المصابیح)

[3473] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1414 وقال: حسن غریب) و أبو داود (4515) و ابن ماجہ (2664) و الدارمي (191/2 ح 2363) و النسائي (20/8۔ 21 ح 4740۔ 2742)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن الْحسن عَن سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَنْ قَتَلَ عَبْدَہُ قَتَلْنَاہُ وَمَنْ جَدَعَ عَبْدَہُ جَدَعْنَاہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَہْ وَالدَّارِمِيُّ وَزَادَ النَّسَائِيُّ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَی: ((وَمن خصی عَبدہ خصيناہ))

حسن بصری ؒ،سمرہ ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’جو اپنے غلام کو قتل کرے گا،ہم اسے قتل کریں گے اور جو اپنے غلام کے اعضاء (ناک وغیرہ) کاٹے گا ہم اس کے اعضاء کاٹیں گے۔‘‘ ترمذی،ابوداؤد،ابن ماجہ،دارمی۔ اور امام نسائی نے ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا ہے:’’جو اپنے غلام کو خصی کرے گا ہم اسے خصی کریں گے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ و الدارمی و النسائی۔