Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3481 (مشکوۃ المصابیح)

[3481] صحیح، رواہ مالک (871/2 ح 1688) ٭ رجالہ ثقات و سعید بن المسیب سمع من عمر رضي اللہ عنہ .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخطاب قَتَلَ نَفَرًا خَمْسَةً أَوْ سَبْعَةً بِرَجُلٍ وَاحِدٍ قَتَلُوہُ قَتْلَ غِيلَةٍ وَقَالَ عُمَرُ: لَوْ تَمَالَأَ عَلَيْہِ أَہْلُ صَنْعَاءَ لَقَتَلْتُہُمْ جَمِيعًا. رَوَاہُ مَالِكٌ

سعید بن مسیّب ؒ سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب ؓ نے ایک آدمی کے قتل کے بدلے میں پانچ یا سات آدمیوں کو قتل کیا انہوں نے اسے دھوکے سے قتل کیا تھا،اور عمر ؓ نے فرمایا: اگر اس کے قتل پر صنعاء کے تمام لوگ مجتمع ہوتے تو میں (اس کے بدلے میں) سب کو قتل کر دیتا۔‘‘ صحیح،رواہ مالک۔