Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3483 (مشکوۃ المصابیح)

[3483] صحیح، رواہ النسائي (84/7 ح 4003)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن جُنْدبٍ قَالَ: حَدَّثَنِي فُلَانٌ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ: يَجِيءُ الْمَقْتُولُ بِقَاتِلِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ: سَلْ ہَذَا فِيمَ قَتَلَنِي؟ فَيَقُولُ: قَتَلْتُہُ عَلَی مُلْكِ فُلَانٍ . قَالَ جُنْدُبٌ: فاتَّقِہا. رَوَاہُ النَّسَائِيّ

جندب ؓ بیان کرتے ہیں،فلاں شخص نے مجھے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’روز قیامت مقتول اپنے قاتل کو لے کر آئے گا اور وہ کہے گا: (رب جی!) اس سے پوچھیں کہ اس نے مجھے قتل کیوں کیا؟ تو وہ کہے گا: میں نے اسے فلاں کی سلطنت / فلاں کی نصرت پر قتل کیا۔‘‘ جندب ؓ نے فرمایا: ظالم کی اعانت سے بچو۔صحیح،رواہ النسائی۔