Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3497 (مشکوۃ المصابیح)

[3497] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1386) و أبو داود (4545) و النسائي (43/8۔ 44 ح 4806) [و ابن ماجہ (2631)] ٭ خشف مجھول کما قال المؤلف وغیرہ و حجاج بن أرطاۃ مدلس و عنعن . حدیث أن النبي ﷺ و دی قتیل خیبر إلخ رواہ البغوي في شرح السنۃ (188/10 تحت ح 2536) [والبخاري (7192) و مسلم (1669/6)]

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ عِشْرِينَ بِنْتَ مَخَاضٍ وَعِشْرِينَ ابْنَ مَخَاضٍ ذُكُورٍ وَعِشْرِينَ بِنْتَ لَبُونٍ وَعِشْرِينَ جَذَعَةً وَعِشْرِينَ حِقَّةً . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَالصَّحِيحُ أَنَّہُ مَوْقُوفٌ عَلَی ابْنِ مَسْعُودٍ وَخِشْفٌ مَجْہُولٌ لَا يُعْرَفُ إِلَّا بِہَذَا الْحَدِيثِ وَرُوِيَ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ وَدَی قَتِيلَ خَيْبَرَ بِمِائَةٍ مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ وَلَيْسَ فِي أَسْنَانِ إِبِلِ الصَّدَقَةِ ابْنُ مَخَاضٍ إِنَّمَا فِيہَا ابْنُ لبون

خِشف بن مالک،ابن مسعود ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خطا کی دیت بیس ’’بنت مخاض‘‘،بیس ’’ابن مخاض ’’نر‘‘،بیس ’’بنت لبون‘‘،بیس ’’جذعہ‘‘ اور بیس ’’حقہ‘‘ مقرر فرمائی۔ترمذی،ابوداؤد،نسائی۔اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی۔اور صحیح یہ ہے کہ یہ ابن مسعود ؓ پر موقوف ہے۔جبکہ خشف مجہول ہے۔اس سے صرف یہی ایک روایت مروی ہے۔اور شرح السنہ میں روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خیبر کے ایک مقتول کی صدقہ کے اونٹوں میں سے سو اونٹ دیت ادا کی،اور صدقہ کے اونٹوں میں ’’ابن مخاض‘‘ نہیں تھا۔ان میں صرف ’’ابن لبون‘‘ تھے۔