Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3498 (مشکوۃ المصابیح)
[3498] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (4542)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ: كَانَتْ قِيمَةُ الدِّيَةِ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ ثَمَانِمِائَةِ دِينَارٍ أَوْ ثَمَانِيَةَ آلَافِ دِرْہَمٍ وَدِيَةُ أَہْلِ الْكِتَابِ يَوْمَئِذٍ النِّصْفُ مِنْ دِيَةِ الْمُسْلِمِينَ قَالَ: فَكَانَ كَذَلِكَ حَتَّی اسْتُخْلِفَ عُمَرُ رَضِيَ اللہُ عَنہُ عَلَی أَہْلِ الذَّہَبِ أَلْفَ دِينَارٍ وَعَلَی أَہْلِ الْوَرِقِ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفًا وَعَلَی أَہْلِ الْبَقَرِ مِائَتَيْ بَقَرَةٍ وَعَلَی أَہْلِ الشَّاءِ أَلْفَيْ شَاةٍ وَعَلَی أَہْلِ الْحُلَلِ مِائَتَيْ حُلَّةٍ قَالَ: وَتَرَكَ دِيَةَ أَہْلِ الذِّمَّةِ لَمْ يَرْفَعْہَا فِيمَا رَفَعَ من الدِّيَة. رَوَاہُ أَبُو دَاوُد
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں دیت کی قیمت آٹھ سو دینار تھی یا اٹھ ہزار درہم تھی،اور ان دنوں اہل کتاب کی دیت مسلمانوں کی دیت سے نصف تھی انہوں نے مزید فرمایا: دیت کا معاملہ اسی طرح تھا حتی کہ عمر ؓ خلیفہ بنے تو عمر ؓ نے خطبہ ارشاد فرمایا کہ اونٹ مہنگے ہو گئے ہیں،راوی بیان کرتے ہیں،کہ عمر ؓ نے سونے والوں پر ہزار دینار،چاندی والوں پر بارہ ہزار درہم،گائے والوں پر دو سو گائیں،بکریوں والوں پر دو ہزار بکریاں،جوڑے (سوٹ) والوں پر دو سو جوڑے مقرر فرمائے،راوی بیان کرتے ہیں،آپؓ نے ذمیوں کی دیت چھوڑ دی،اور جب انہوں نے دیت بڑھائی تو اسے نہ بڑھایا۔اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد۔