Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3508 (مشکوۃ المصابیح)

[3508] صحیح، رواہ مالک (855/2 ح 1659) و النسائي (49/8 ح 4824) ٭ السند مرسل و لہ شواھد منھا الحدیث الآتي (3509)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ: أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَضَی فِي الْجَنِينِ يُقْتَلُ فِي بَطْنِ أُمِّہِ بِغُرَّةِ عَبْدٍ أَوْ وَلِيدَةٍ. فَقَالَ الَّذِي قُضِيَ عليہِ: كيفَ أَغْرَمُ مَنْ لَا شَرِبَ وَلَا أَكَلَ وَلَا نَطَقَ وَلَا اسْتَہَلَّ وَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ. فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِنَّمَا ہَذَا مِنْ إِخْوَانِ الْكُہَّانِ)) . رَوَاہُ مالكٌ وَالنَّسَائِيّ مُرْسلا

سعید بن مسیّب ؒ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جنین کے بارے میں جسے اس کی ماں کے پیٹ میں قتل کیا جائے،ایک غلام یا ایک لونڈی کی دیت کا فیصلہ کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے جس کے خلاف فیصلہ کیا تھا اس نے کہا: میں اس کی دیت کیسے ادا کروں جس نے نہ پیا،نہ کھایا اور اس سے کلام کیا نہ کوئی چیخ ماری۔اور اس طرح وہ اس قتل کو رائیگاں قرار دیتا تھا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’یہ تو کاہنوں کا ساتھی ہے۔‘‘ مالک۔نسائی نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔صحیح،رواہ مالک و النسائی۔