Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3510 (مشکوۃ المصابیح)

[3510] متفق علیہ، رواہ البخاري (6912) و مسلم (1710/45)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((الْعَجْمَاءُ جَرْحُہَا جُبَارٌ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ وَالْبِئْرُ جُبَارٌ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’اگر چوپائے کسی کو زخمی کر دیں تو اس پر کوئی خون بہا نہیں،اگر کوئی کان میں دب کر مر جائے اس پر کوئی خون بہا نہیں اور جو شخص کنویں میں گر کر مر جائے تو اس کا خون بہا نہیں۔‘‘ متفق علیہ۔