Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3511 (مشکوۃ المصابیح)

[3511] متفق علیہ، رواہ البخاري (2265) و مسلم (1674/23)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ جَيْشَ الْعُسْرَةِ وَكَانَ لِي أَجِيرٌ فقاتلَ إِنساناً فعض أَحدہمَا الْآخَرِ فَانْتَزَعَ الْمَعْضُوضُ يَدَہُ مِنْ فِي الْعَاضِّ فَأَنْدَرَ ثَنِيَّتَہُ فَسَقَطَتْ فَانْطَلَقَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَأَہْدَرَ ثَنِيَّتَہُ وَقَالَ: ((أَيَدَعُ يَدَہُ فِي فِيكَ تَقْضِمُہَا كَالْفَحْلِ))

یعلی بن امیہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ شرکت کی،میرا ایک نوکر تھا اس کا کسی شخص سے جھگڑا ہو گیا تو ان دونوں میں سے کسی ایک نے دوسرے کا ہاتھ (دانتوں سے) چبا ڈالا تو جس کا ہاتھ تھا اس نے اپنے ہاتھ کو اس کے منہ سے کھینچا تو اس کے سامنے کے دانت گرا دیے،وہ (شکایت لے کر) نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے دانتوں کو رائیگاں قرار دیا اور اس کا بدلہ نہ دلایا اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کیا وہ اپنا ہاتھ تمہارے منہ میں رہنے دیتا تاکہ تم اونٹ کی طرح اسے چبا ڈالتے۔‘‘ متفق علیہ۔