Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3535 (مشکوۃ المصابیح)

[3535] متفق علیہ، رواہ البخاري (6930) و مسلم (1066/154)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ: ((سَيَخْرُجُ قَوْمٌ فِي آخِرِ الزَّمَانِ حُدَّاثُ الْأَسْنَانِ سُفَہَاءُ الْأَحْلَامِ يَقُولُونَ مِنْ خَيْرِ قَوْلِ الْبَرِيَّةِ لَا يُجَاوِزُ إِيمَانُہُمْ حَنَاجِرَہُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ فَأَيْنَمَا لَقِيتُمُوہُمْ فَاقْتُلُوہُمْ فَإِنَّ فِي قَتْلِہِمْ أَجْرًا لمن قَتلہمْ يَوْم الْقِيَامَة))

علی ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’عنقریب آخری زمانے میں ایک قوم کا ظہور ہو گا جو نو عمر ضعیف العقل ہوں گے،وہ بظاہر نہایت معقول کام کریں گے،لیکن ان کا ایمان ان کے حلق سے تجاوز نہیں کرے گا،وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے،تم انہیں جہاں پاؤ وہیں قتل کر دو کیونکہ انہیں قتل کرنے میں روز قیامت ان کے قاتل کے لیے اجر ہے۔‘‘ متفق علیہ۔