Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3545 (مشکوۃ المصابیح)

[3545] حسن، رواہ أبو داود (5004)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ: حَدَّثَنَا أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ ﷺ أَنَّہُمْ كَانُوا يَسِيرُونَ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَنَامَ رَجُلٌ مِنْہُمْ فَانْطَلَقَ بَعْضُہُمْ إِلَی حَبْلٍ مَعَہ فَأَخذہ فَفَزعَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا يَحِلُّ لِمُسْلِمٍ أَنْ يُرَوِّعَ مُسْلِمًا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

ابن ابی لیلی بیان کرتے ہیں،محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہ وہ رات کے وقت رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے،ان میں سے ایک آدمی سو گیا تو کسی شخص نے اپنی رسی لی اور اس کی طرف گیا اور اسے رسی کے ساتھ باندھ دیا تو وہ (سونے والا شخص) گھبرا گیا،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’کسی مسلمان کے لیے یہ لائق نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو خوف زدہ کرے۔‘‘ حسن،رواہ ابوداؤد۔