Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3554 (مشکوۃ المصابیح)

[3554] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (3000) و ابن ماجہ (176) ٭ و للحدیث شواھد وھو بھا صحیح .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن أبي غالبٍ رأی أَبُو أُمامةَ رؤوساً مَنْصُوبَةً عَلَی دَرَجِ دِمَشْقَ فَقَالَ أَبُو أُمَامَةَ: ((كِلَابُ النَّارِ شَرُّ قَتْلَی تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ خَيْرُ قَتْلَی مَنْ قَتَلُوہُ)) ثُمَّ قَرَأَ (يَوْمَ تبيَضُّ وُجوہٌ وتَسوَدُّ وُجوہٌ) الْآيَةَ قِيلَ لِأَبِي أُمَامَةَ: أَنْتَ سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ قَالَ: لَوْ لَمْ أَسْمَعْہُ إِلَّا مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ أوْ ثَلَاثًا حَتَّی عَدَّ سَبْعًا مَا حَدَّثْتُكُمُوہُ. رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ

ابوغالب سے روایت ہے،ابوامامہ ؓ نے راہ دمشق پر کچھ سر نصب کیے ہوئے دیکھے تو ابوامامہ ؓ نے فرمایا: (یہ) جہنم کے کتے ہیں،آسمان تلے یہ بدترین مقتول ہیں،اور انہوں نے جنہیں قتل کیا ہے وہ بہترین مقتول ہیں،پھر انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی:’’اس روز بعض چہرے سفید ہوں گے اور بعض چہرے سیاہ ہوں گے۔‘‘ ابوامامہ ؓ سے پوچھا گیا،آپ نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا ہے؟‘‘ انہوں نے فرمایا: اگر میں نے اسے (بار بار) سات مرتبہ تک نہ سنا ہوتا تو میں اسے تمہیں بیان نہ کرتا۔ترمذی،ابن ماجہ۔اور امام ترمذی نے فرمایا: یہ حدیث حسن ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔