Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3557 (مشکوۃ المصابیح)
[3557] متفق علیہ، رواہ البخاري (6829) و مسلم (1691/15)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: إِن اللہ بعث مُحَمَّدًا وَأَنْزَلَ عَلَيْہِ الْكِتَابَ فَكَانَ مِمَّا أَنْزَلَ اللہُ تَعَالَی آيَةُ الرَّجْمِ رَجَمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَرَجَمْنَا بَعْدَہُ وَالرَّجْمُ فِي كِتَابِ اللہِ حَقٌّ عَلَی مَنْ زَنَی إِذَا أُحْصِنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ إِذَا قَامَتِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كانَ الحَبَلُ أَو الِاعْتِرَاف
عمر ؓ بیان کرتے ہیں کہ اللہ نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا،اور آپ پر کتاب نازل فرمائی،اللہ تعالیٰ نے جو نازل فرمایا،اس میں آیت رجم بھی تھی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رجم کیا اور آپ کے بعد ہم نے بھی رجم کیا،اور جب شادی شدہ مرد اور عورت زنا کرے تو اسے رجم کرنا اللہ کی کتاب سے ثابت ہے۔بشرطیکہ گواہی ثابت ہو جائے یا حمل واضح ہو جائے یا اعتراف جرم ہو جائے۔متفق علیہ۔