Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3558 (مشکوۃ المصابیح)
[3558] رواہ مسلم (1690/12)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: خُذُوا عَنِّي خُذُوا عَنِّي قَدْ جَعَلَ اللہُ لَہُنَّ سَبِيلًا: الْبِكْرُ بالبكر جلد مائَة ووتغريب عَام وَالثَّيِّب بِالثَّيِّبِ جلد مائَة وَالرَّجم
عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’(حد زنا کے متعلق) مجھ سے احکام کی بابت معلومات لے لو۔مجھ سے احکام کی بابت معلومات لے لو،اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے (حد) مقرر کر دی،کنوارا،کنواری کے ساتھ زنا کرے تو اس کی حد سو کوڑے اور سال کی جلا وطنی ہے،اور شادی شدہ،شادی شدہ سے زنا کرے تو اس کی سزا سو کوڑے اور رجم ہے۔‘‘ رواہ مسلم۔