Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3559 (مشکوۃ المصابیح)
[3559] متفق علیہ، رواہ البخاري (6841 والروایۃ الثانیۃ: 7543) و مسلم (1699/22)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ: أَن الْيَہُود جاؤوا إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَذَكَرُوا لَہُ أَنَّ رَجُلًا مِنْہُمْ وَامْرَأَةً زَنَيَا فَقَالَ لَہُمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ فِي شَأْنِ الرَّجْمِ؟)) قَالُوا: نَفْضَحُہُمْ وَيُجْلَدُونَ قَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَلَامٍ: كَذَبْتُمْ إِنَّ فِيہَا الرَّجْمَ فَأْتُوا بِالتَّوْرَاةِ فَنَشَرُوہَا فَوَضَعَ أَحَدُہُمْ يَدَہُ عَلَی آيَةِ الرَّجْمِ فَقَرَأَ مَا قَبْلَہَا وَمَا بَعْدَہَا فَقَالَ عَبْدُ اللہِ بْنُ سَلَامٍ: ارْفَعْ يَدَكَ فَرَفَعَ فإِذا فِيہَا آيةُ الرَّجم. فَقَالُوا: صدقَ يَا محمَّدُ فِيہَا آيَة الرَّجْم. فَأمر بہما النَّبِي صلی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَا. وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ: ارْفَعْ يَدَكَ فَرَفَعَ فَإِذَا فِيہَا آيَةُ الرَّجْمِ تَلُوحُ فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ إِنَّ فِيہَا آيَةَ الرَّجْمِ وَلِكِنَّا نَتَكَاتَمُہُ بَيْنَنَا فَأَمَرَ بِہِمَا فَرُجِمَا
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ یہود،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے آپ کو بتایا کہ ان کے ایک مرد اور ایک عورت نے زنا کیا ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا:’’تم رجم کے متعلق تورات میں کیا پاتے ہو؟‘‘ انہوں نے عرض کیا: ہم انہیں ذلیل و رسوا کرتے ہیں اور انہیں کوڑے مارے جاتے ہیں،عبداللہ بن سلام ؓ نے فرمایا: تم نے جھوٹ کہا ہے۔اس میں تو رجم (کا حکم) ہے۔وہ تورات لائے اور اسے کھولا تو ان میں سے ایک نے آیتِ رجم پر اپنا ہاتھ رکھ دیا اور اس سے پہلے اور اس کے بعد والا حصہ پڑھ دیا،عبداللہ بن سلام ؓ نے فرمایا: اپنا ہاتھ اٹھاؤ۔اس نے (ہاتھ) اٹھایا تو اس میں آیت رجم تھی،انہوں نے کہا: محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! اس (عبداللہ بن سلام ؓ) نے سچ کہا،اس میں آیت رجم ہے،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کے متعلق حکم فرمایا تو انہیں رجم کر دیا گیا۔ دوسری روایت میں ہے: انہوں نے کہا: اپنا ہاتھ اٹھاؤ،اس نے اٹھا لیا تو اس میں آیت رجم خوب واضح نظر آ رہی تھی،اس نے کہا: محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں آیت رجم ہے لیکن ہم اسے آپس میں چھپاتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے متعلق حکم فرمایا تو انہیں رجم کیا گیا۔متفق علیہ۔