Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3563 (مشکوۃ المصابیح)

[3563] متفق علیہ، رواہ البخاري (2234) و مسلم (1703/30)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ: ((إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَتَبَيَّنَ زِنَاہَا فَلْيَجْلِدْہَا الحدَّ وَلَا يُثَرِّبْ عَلَيْہَا ثمَّ إِنْ زنَتْ فلْيجلدْہا الحدَّ وَلَا يُثَرِّبْ ثُمَّ إِنْ زَنَتِ الثَّالِثَةَ فَتَبَيَّنَ زِنَاہَا فَلْيَبِعْہَا ولوْ بحبْلٍ منْ شعرٍ))

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جب تم میں سے کسی کی لونڈی زنا کرے اور اس کا زنا کرنا واضح ہو جائے تو وہ اس پر حد قائم کرے اور اسے عار نہ دلائے،پھر اگر وہ زنا کرے تو وہ اس پر حد قائم کرے اور اسے عار نہ دلائے،پھر اگر وہ تیسری مرتبہ زنا کرے تو وہ اسے بیچ دے خواہ بالوں کی رسی کے عوض بیچنا پڑے۔‘‘ متفق علیہ۔