Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3564 (مشکوۃ المصابیح)
[3564] رواہ مسلم (1705/34) و أبو داود (4473)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ: يَا أَيُّہَا النَّاسُ أَقِيمُوا عَلَی أَرِقَّائِكُمُ الْحَدَّ مَنْ أُحْصِنَ مِنْہُمْ وَمَنْ لَمْ يُحْصَنْ فَإِنَّ أَمَةً لِرَسُولِ اللہِ ﷺ زَنَتْ فَأَمَرَنِي أَنْ أَجْلِدَہَا فَإِذَا ہِيَ حَدِيثُ عَہْدٍ بِنِفَاسٍ فَخَشِيتُ إِنْ أَنَا جَلَدْتُہَا أَنْ أَقْتُلَہَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ: ((أَحْسَنْتَ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ: قَالَ: ((دَعْہَا حَتَّی يَنْقَطِعَ دَمُہَا ثُمَّ أَقِمْ عَلَيْہَا الْحَدَّ وَأَقِيمُوا الْحُدُودَ عَلَی مَا مَلَكَتْ أَيْمَانكُم))
علی ؓ نے فرمایا: لوگو! اپنے غلاموں پر حد قائم کرو،خواہ وہ شادی شدہ ہوں یا غیر شادی شدہ،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک لونڈی نے زنا کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ میں اسے کوڑے ماروں،وہ زچگی کے ابتدائی ایام میں تھی،مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے اسے کوڑے مارے تو میں اسے قتل کر دوں گا،میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم نے اچھا کیا۔‘‘ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے چھوڑ دو حتی کہ اس کا خون بند ہو جائے،پھر اس پر حد قائم کرو اور اپنے غلاموں پر حدود قائم کیا کرو۔‘‘ رواہ مسلم و ابوداؤد۔