Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3565 (مشکوۃ المصابیح)
[3565] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (1428) وابن ماجہ (2554) [و أبو داود (4419، الروایۃ الثانیۃ)]
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ مَاعِزٌ الْأَسْلَمِيُّ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ: إِنَّہ قدْ زَنی فأعرضَ عَنہُ ثمَّ جَاءَ مِنْ شِقِّہِ الْآخَرِ فَقَالَ: إِنَّہُ قَدْ زنی فَأَعْرض عَنہُ ثمَّ جَاءَ من شقَّہ الْآخَرِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہُ قَدْ زَنی فَأَمَرَ بِہِ فِي الرَّابِعَةِ فَأُخْرِجَ إِلَی الْحَرَّةِ فَرُجِمَ بِالْحِجَارَةِ فَلَمَّا وَجَدَ مَسَّ الْحِجَارَةِ فَرَّ يَشْتَدُّ حَتَّی مَرَّ بِرَجُلٍ مَعَہُ لَحْيُ جَمَلٍ فَضَرَبَہُ بِہِ وَضَرَبَہُ النَّاسُ حَتَّی مَاتَ. فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ أَنہ فرحين وَجَدَ مَسَّ الْحِجَارَةِ وَمَسَّ الْمَوْتِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((ہَلَّا تَرَكْتُمُوہُ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ وَفِي رِوَايَةٍ: ((ہَلَّا تَرَكْتُمُوہُ لَعَلَّہ أَن يَتُوب اللہ عَلَيْہِ))
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،ماعز اسلمی ؓ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے عرض کیا کہ اس نے زنا کیا ہے،آپ نے اس سے اعراض فرمایا،پھر وہ دوسری طرف سے آیا اور عرض کیا،کہ اس نے زنا کیا ہے،آپ نے پھر اس سے اعراض فرمایا تو وہ دوسری جانب سے آ گیا اور عرض کیا،اللہ کے رسول! اس نے زنا کیا ہے،چوتھی مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے متعلق حکم فرمایا: اور اسے حرہ (مدینہ کے دو پہاڑوں کے درمیان پتھریلی جگہ) کی طرف لے جایا گیا وہاں اسے پتھروں سے رجم کر دیا گیا،جب اس نے پتھر لگنے کی تکلیف محسوس کی تو وہ تیزی سے بھاگ کھڑا ہوا حتی کہ وہ ایک آدمی کے پاس سے گزرا جس کے پاس اونٹ کے جبڑے کی ہڈی تھی تو اس نے وہ اسے دے ماری اور لوگ بھی اسے مارنے لگے حتی کہ وہ فوت ہو گیا،انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کا تذکرہ کیا کہ جب اس نے پتھروں کی تکلیف اور موت محسوس کی تو وہ بھاگ اٹھا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’تم نے اسے چھوڑ کیوں نہ دیا؟‘‘ اور ایک روایت میں ہے:’’تم نے اسے چھوڑ کیوں نہ دیا شاید کے وہ توبہ کر لیتا تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔