Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3566 (مشکوۃ المصابیح)

[3566] رواہ مسلم (1693/19)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لِمَاعِزِ بْنِ مَالِكٍ: ((أَحَقٌّ مَا بَلَغَنِي عَنْكَ؟)) قَالَ: وَمَا بَلَغَكَ عَنِّي؟ قَالَ: ((بَلَغَنِي أَنَّكَ قَدْ وَقَعْتَ عَلَی جَارِيَةِ آلِ فُلَانٍ)) قَالَ: نَعَمْ فَشَہِدَ أَرْبَعَ شَہَادَاتٍ فَأمر بہِ فرجم. رَوَاہُ مُسلم

ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ماعز بن مالک سے فرمایا:’’تمہارے متعلق جو بات مجھے پہنچی ہے کیا وہ درست ہے؟‘‘ اس نے عرض کیا: آپ کو میرے متعلق کیا بات پہنچی ہے؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ تم نے آل فلاں کی لونڈی سے زنا کیا ہے۔‘‘ اس نے چار بار اقرار کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اسے رجم کر دیا گیا۔رواہ مسلم۔