Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3590 (مشکوۃ المصابیح)
[3590] متفق علیہ، رواہ البخاري (6789) و مسلم (1684/2)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَا تُقطعُ يدُ السَّارِقِ إِلاَّ بربُعِ دِينَار فَصَاعِدا))
عائشہ ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتی ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’چوتھائی دینار یا اس سے زیادہ (مالیت کی چوری) پر چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔‘‘ متفق علیہ۔