Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3594 (مشکوۃ المصابیح)
[3594] إسنادہ حسن، رواہ أبو داود (1710) و النسائي (84/8۔ 85 ح 4960)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ: أَنَّہُ سُئِلَ عَنِ الثَّمَرِ الْمُعَلَّقِ قَالَ: ((مَنْ سَرَقَ مِنْہُ شَيْئًا بَعْدَ أَنْ يُؤْوِيَہُ الْجَرِينَ فَبَلَغَ ثَمَنَ الْمِجَنِّ فَعَلَيْہِ الْقَطْعُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ سے درختوں پر لگے ہوئے پھل (کی چوری) کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جس نے اسے گودام میں محفوظ کر لینے کے بعد چوری کیا اور وہ ڈھال کی قیمت کو پہنچ گیا تو پھر اس پر قطع (ہاتھ کاٹنا) ہے۔‘‘ اسنادہ حسن،رواہ ابوداؤد و النسائی۔