Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3596 (مشکوۃ المصابیح)

[3596] صحیح، رواہ أبو داود (4391)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَيْسَ عَلَی الْمُنْتَہِبِ قَطْعٌ وَمَنِ انْتَہَبَ نُہْبَةً مَشْہُورَةً فَلَيْسَ مِنَّا)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد

جابر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ڈاکو پر قطع (ہاتھ کاٹنا) نہیں (اس کی سزا الگ ہے)،اور جو شخص بڑے بڑے ڈاکے ڈالے وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد۔