Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3597 (مشکوۃ المصابیح)
[3597] صحیح، رواہ الترمذي (1448 و قال: حسن صحیح) و النسائي (88/8۔ 89 ح 4985) و ابن ماجہ (2591) و الدارمي (175/2 ح 2315)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْہُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ: ((لَيْسَ عَلَی خَائِنٍ وَلَا مُنْتَہِبٍ وَلَا مُخْتَلِسٍ قَطْعٌ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَہْ والدارمي
جابر ؓ،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’خیانت کرنے والے،ڈاکہ ڈالنے والے اور جھپٹ کر مال حاصل کرنے والے پر ’’قطع‘‘ نہیں۔‘‘ صحیح،رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی۔