Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3625 (مشکوۃ المصابیح)
[3625] رواہ البخاري (6780)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أنَّ رجلا اسمُہ عبدُ اللہِ يُلَقَّبُ حمارا كَانَ يُضْحِكُ النَّبِيَّ ﷺ وَكَانَ النَّبِيُّ ﷺ قَدْ جَلَدَہُ فِي الشَّرَابِ فَأُتِيَ بِہِ يَوْمًا فَأَمَرَ بِہِ فَجُلِدَ فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: اللہُمَّ الْعَنْہُ مَا أَكْثَرَ مَا يُؤْتَی بِہِ فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: ((لَا تلعنوہ فو اللہ مَا عَلِمْتُ أَنَّہُ يُحِبُّ اللہَ وَرَسُولَہُ)) . رَوَاہُ البُخَارِيّ
عمر بن خطاب ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جس کا نام عبداللہ اور لقب حمار تھا،وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہنسایا کرتا تھا،جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب نوشی کے جرم میں اس پر حد نافذ کی تھی،ایک روز اسے پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے کوڑے مارنے کا حکم فرمایا تو اسے کوڑے مارے گئے،لوگوں میں سے کسی نے کہہ دیا،اے اللہ اس پر لعنت فرما،کتنی ہی بار اسے (شراب نوشی کے جرم میں) لایا جا چکا ہے،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اس پر لعنت نہ بھیجو،اللہ کی قسم! میں جو جانتا ہوں وہ یہ ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے محبت کرتا ہے۔‘‘ رواہ البخاری۔