Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3626 (مشکوۃ المصابیح)
[3626] رواہ البخاري (6777)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: أَتَی النَّبِيُّ ﷺ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَقَالَ: ((اضْرِبُوہُ)) فَمِنَّا الضَّارِبُ بِيَدِہِ وَالضَّارِبُ بِنَعْلِہِ وَالضَّارِبُ بِثَوْبِہِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ: أَخْزَاكَ اللہُ قَالَ: ((لَا تَقُولُوا ہَكَذَا لَا تُعِينُوا عَلَيْہِ الشَّيْطَانَ)) . رَوَاہُ الْبُخَارِيُّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی لایا گیا جس نے پی رکھی تھی،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’اسے مارو۔‘‘ ہم میں سے کوئی اپنے ہاتھ سے مارنے والا تھا،کوئی جوتوں کے ساتھ اور کوئی اپنے کپڑے کے ساتھ مارنے والا تھا،جب وہ واپس ہوا تو کسی نے کہہ دیا: اللہ تمہیں رسوا کرے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’ایسے نہ کہو،اس کے خلاف شیطان کی مدد نہ کرو۔‘‘ رواہ البخاری۔