Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3624 (مشکوۃ المصابیح)

[3624] صحیح، رواہ مالک (842/2 ح 1633) ٭ ھذا منقطع و أسندہ الطحاوي کما فی الاستذکار (7/8) وسندہ حسن، و للحدیث شواھد .

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ ثَوْرِ بْنِ زَيْدٍ الدَّيْلِمِيِّ قَالَ: إِنَّ عُمَرَ اسْتَشَارَ فِي حَدِّ الْخَمْرِ فَقَالَ لَہُ عَلِيٌّ: أَرَی أَنْ تَجْلِدَہُ ثَمَانِينَ جَلْدَةً فَإِنَّہُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ وَإِذَا سَكِرَ ہَذَی وَإِذَا ہذَی افْتَری فجلدَ عمرُ رَضِي اللہ عَنہُ فِي حَدِّ الْخَمْرِ ثَمَانِينَ. رَوَاہُ مَالِكٌ

ثور بن زید دیلمی بیان کرتے ہیں،عمر ؓ نے حد شراب کے متعلق مشورہ طلب کیا تو علی ؓ نے انہیں فرمایا: میرا خیال ہے کہ آپؓ اسے اسّی کوڑے ماریں،کیونکہ جب وہ شراب پیتا ہے تو وہ مدہوش ہو جاتا ہے اور جب مدہوش ہو جاتا ہے تو وہ ہذیانی کیفیت میں اول فول باتیں کرتا ہے۔اور جب وہ اول فول باتیں کرتا ہے تو پھر افترا پردازی کرتا ہے،عمر ؓ نے شراب کی حد میں اسّی کوڑے مارے۔صحیح،رواہ مالک۔