Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3638 (مشکوۃ المصابیح)

[3638] رواہ مسلم (2003/73)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ وَمَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَمَاتَ وَہُوَ يُدْمِنُہَا لَمْ يَتُبْ لَمْ يَشْرَبْہَا فِي الْآخِرَةِ)) . رَوَاہُ مُسلم

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور وہ اسی پر دوام کرتے ہوئے توبہ کیے بغیر فوت ہو جائے تو وہ اسے آخرت میں نہیں پیئے گا۔‘‘ رواہ مسلم۔