Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3643 (مشکوۃ المصابیح)
[3643] إسنادہ ضعیف، رواہ الترمذي (1862 وقال: حسن) ٭ عطاء بن السائب: اختلط فالسند ضعیف لاختلاطہ و لأصل الحدیث شواھد دون قولہ: ’’فإن تاب لم یتب اللہ علیہ‘‘ وھو قول منکر، لم یصح عن رسول اللہ ﷺ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم((مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ لَمْ يَقْبَلِ اللہُ لَہُ صَلَاةَ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللہُ عَلَيْہِ. فَإِن عَاد لم يقبل اللہ لَہُ صَلَاة أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللہُ عَلَيْہِ فَإِن عَاد لم يقبل اللہ لَہُ صَلَاة أَرْبَعِينَ صَبَاحًا فَإِنْ تَابَ تَابَ اللہُ عَلَيْہِ فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ لَمْ يَقْبَلِ اللہُ لَہُ صَلَاة أَرْبَعِينَ صباحا فَإِن تَابَ لم يَتُبِ اللہُ عَلَيْہِ وَسَقَاہُ مِنْ نَہْرِ الْخَبَالِ)) . رَوَاہُ التِّرْمِذِيّ
عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص شراب پیتا ہے تو اللہ چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں کرتا،اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے،اگر وہ دوبارہ پی لے تو اللہ چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہیں کرتا،اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے،اگر وہ سہ بارہ پی لے تو اللہ اس کی چالیس روز تک نماز قبول نہیں کرتا،اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے،اگر وہ چوتھی مرتبہ پی لے تو اللہ اس کی چالیس روز تک نماز قبول نہیں کرتا،اگر وہ توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول نہیں کرتا،اور وہ اسے جہنمیوں کے پیپ کی نہر سے پلائے گا۔‘‘ اسنادہ ضعیف،رواہ الترمذی۔