Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3664 (مشکوۃ المصابیح)

[3664] متفق علیہ، رواہ البخاري (7141) و مسلم (1839/38)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((السَّمعُ والطاعةُ علی المرءِ المسلمِ فِيمَا أحب وأكرہ مَا لَمْ يُؤْمَرْ بِمَعْصِيَةٍ فَإِذَا أُمِرَ بِمَعْصِيَةٍ فَلَا سَمْعَ وَلَا طَاعَةَ))

ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’مسلمان شخص پر ہر پسند و ناپسند میں سمع و اطاعت لازم ہے بشرطیکہ اسے معصیت کا حکم نہ دیا جائے،جب اسے معصیت کا حکم دیا جائے تو پھر نہ سننا ہے اور نہ اطاعت کرنا ہے۔‘‘ متفق علیہ۔