Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3670 (مشکوۃ المصابیح)

[3670] رواہ مسلم (1855/66)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: ((خِيَارُ أئمتكم الَّذين يحبونہم وَيُحِبُّونَكُمْ وَتُصَلُّونَ عَلَيْہِمْ وَيُصَلُّونَ عَلَيْكُمْ وَشِرَارُ أَئِمَّتِكُمُ الَّذِي تبغضونہم ويبغضونكم وتلعنوہم ويلعنوكم)) قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ أَفَلَا نُنَابِذُہُمْ عِنْدَ ذَلِكَ؟ قَالَ: ((لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ لَا مَا أَقَامُوا فِيكُمُ الصَّلَاةَ أَلَا مَنْ وُلِّيَ عَلَيْہِ وَالٍ فَرَآہُ يَأْتِي شَيْئًا مِنْ مَعْصِيَةِ اللہِ فَلْيَكْرَہْ مَا يَأْتِي مِنْ مَعْصِيَةِ اللہِ وَلَا يَنْزِعَنَّ يَدًا مِنْ طَاعَةٍ)) . رَوَاہُ مُسلم

عوف بن مالک اشجعی ؓ،رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں،آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’تمہارے بہترین امام وہ ہیں جنہیں تم پسند کرتے ہو اور وہ تمہیں پسند کرتے ہیں،تم ان کے حق میں دعائیں کرتے ہو اور وہ تمہارے حق میں دعائیں کرتے ہیں،اور تمہارے بدترین امام وہ ہیں جن کو تم ناپسند کرتے ہو اور وہ تمہیں ناپسند کرتے ہیں،تم ان پر لعنت بھیجتے ہو اور وہ تم پر لعنت بھیجتے ہیں۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں،ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیا اس وقت ہم انہیں معزول نہ کر دیں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:’’نہیں! جب تک وہ تم میں نماز قائم کریں،نہیں! جب تک وہ تم میں نماز کا اہتمام کرائیں،سن لو! جس پر کوئی حاکم و سرپرست مقرر کیا جائے اور وہ اللہ کی کسی معصیت کا ارتکاب کرے تو اسے چاہیے کہ وہ اللہ کی معصیت کو ناپسند کرے اور وہ اطاعت سے دست کش نہ ہو۔‘‘ رواہ مسلم۔