Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3679 (مشکوۃ المصابیح)
[3679] رواہ مسلم (1844/46)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسلم: ((من بَايَعَ إِمَامًا فَأَعْطَاہُ صَفْقَةَ يَدِہِ وَثَمَرَةَ قَلْبِہِ فَلْيُطِعْہُ إِنِ اسْتَطَاعَ فَإِنْ جَاءَ آخَرُ يُنَازِعُہُ فاضربوا عنق الآخر)) . رَوَاہُ مُسلم
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جو شخص کسی امام کی بیعت کر لے،اس کی اطاعت اختیار کر لے اور وہ اخلاص کے ساتھ اس کے ساتھ لگ جائے تو پھر وہ مقدور بھر اس کی اطاعت کرے،اور پھر اگر کوئی اور آ کر اس (امام اول یا بیعت کرنے والے) کو ہٹانے کی کوشش کرے تو پھر دوسرے کی گردن اڑا دو۔‘‘ رواہ مسلم۔