Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3680 (مشکوۃ المصابیح)
[3680] متفق علیہ، رواہ البخاري (7146) و مسلم (1652/13)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((لَا تَسْأَلِ الْإِمَارَةَ فَإِنَّكَ إِنْ أُعْطِيتَہَا عَنْ مَسْأَلَةٍ وُكِلْتَ إِلَيْہَا وَإِنْ أُعْطِيتَہَا عنْ غيرِ مَسْأَلَة أعنت عَلَيْہَا))
عبدالرحمٰن بن سمرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا:’’امارت طلب نہ کرنا،کیونکہ اگر تمہاری خواہش پر وہ تمہیں دے دی گئی تو تم اس کے سپرد کر دیے جاؤ گے،اور اگر وہ تمہاری طلب و خواہش کے بغیر تمہیں عطا کی گئی تو پھر اس پر تمہاری مدد کی جائے گی۔‘‘ متفق علیہ۔