Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3682 (مشکوۃ المصابیح)
[3682] رواہ مسلم (17، 1825/16)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللہِ أَلَا تَسْتَعْمِلُنِي؟ قَالَ: فَضَرَبَ بِيَدِہِ عَلَی مَنْكِبِي ثُمَّ قَالَ: ((يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّكَ ضَعِيفٌ وَإِنَّہَا أَمَانَةٌ وَإِنَّہَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ خِزْيٌ وَنَدَامَةٌ إِلَّا مَنْ أَخَذَہَا بِحَقِّہَا وَأَدَّی الَّذِي عَلَيْہِ فِيہَا)) . وَفِي رِوَايَةٍ: قَالَ لَہُ: ((يَا أَبَا ذَرٍّ إِنِّي أَرَاكَ ضَعِيفًا وَإِنِّي أُحِبُّ لَكَ مَا أُحِبُّ لِنَفْسِي لَا تَأَمَّرَنَّ عَلَی اثْنَيْنِ وَلَا تَوَلَّيَنَّ مَالَ يَتِيمٍ)) . رَوَاہُ مُسْلِمٌ
ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں،میں نے عرض کیا،اللہ کے رسول! آپ مجھے عامل (گورنر) کیوں نہیں مقرر فرما دیتے؟ وہ بیان کرتے ہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے کندھے پر ہاتھ مار کر فرمایا:’’ابوذر! تم کمزور آدمی ہو،جبکہ وہ ایک امانت ہے،جس شخص نے اسے اس کے حق کے مطابق نہ لیا اور نہ اس کی ذمہ داریوں کو نبھایا تو وہ روزِ قیامت اس شخص کے لیے باعث رسوائی و ندامت ہو گی۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا:’’ابوذر! میں تمہیں کمزور سمجھتا ہوں،میں جو اپنے لیے پسند کرتا ہوں وہی تمہارے لیے پسند کرتا ہوں،تم کبھی دو آدمیوں پر بھی امیر نہ بننا اور نہ کسی یتیم کے مال کی سرپرستی قبول کرنا۔‘‘ رواہ مسلم۔