Sheikh Zubair Alizai

Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3695 (مشکوۃ المصابیح)

[3695] إسنادہ حسن، رواہ الترمذي (2224)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

وَعَن زِيادِ بنِ كُسَيبٍ العَدَوِيِّ قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي بَكْرَةَ تَحْتَ مِنْبَرِ ابْنِ عَامِرٍ وَہُوَ يَخْطُبُ وَعَلَيْہِ ثِيَابٌ رِقَاقٌ فَقَالَ أَبُو بِلَال: انْظُرُوا إِلَی أَمِير نايلبس ثِيَابَ الْفُسَّاقِ. فَقَالَ أَبُو بَكْرَةَ: اسْكُتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُول: ((مَنْ أَہَانَ سُلْطَانَ اللہِ فِي الْأَرْضِ أَہَانَہُ اللہُ)) رَوَاہُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

زیاد بن کسیب عدوی بیان کرتے ہیں،میں ابوبکرہ کے ساتھ ابن عامر کے منبر کے پاس تھا جبکہ ابن عامر خطبہ دے رہا تھا اور اس نے باریک لباس پہنا ہوا تھا،(یہ دیکھ کر) ابوبلال ؓ نے کہا: ہمارے امیر کو دیکھو اس نے فاسقوں جیسا لباس پہن رکھا ہے،ابوبکرہ نے کہا: خاموش ہو جاؤ۔میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:’’جس شخص نے اللہ کے سلطان کی زمین میں اہانت کی تو اللہ اس کی اہانت کرے گا۔‘‘ ترمذی۔اور انہوں نے کہا یہ حدیث حسن غریب ہے۔اسنادہ حسن،رواہ الترمذی۔