Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3694 (مشکوۃ المصابیح)
[3694] إسنادہ صحیح، رواہ أحمد (130/4 ح 17302 مختصرًا) و الترمذي (2863 وقال: حسن صحیح غریب)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
عَن الحارِثِ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: آمُرُكُمْ بِخَمْسٍ: بِالْجَمَاعَةِ وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ وَالْہِجْرَةِ وَالْجِہَادِ فِي سَبِيلِ اللہِ وَإِنَّہُ مَنْ خَرَجَ مِنَ الْجَمَاعَةِ قِيدَ شِبْرٍ فَقَدْ خَلَعَ رِبْقَةَ الْإِسْلَامِ مِنْ عُنُقِہِ إِلَّا أَنْ يُرَاجِعَ وَمَنْ دَعَا بِدَعْوَی الْجَاہِلِيَّةِ فَہُوَ مِنْ جُثَی جَہَنَّمَ وَإِنْ صَامَ وَصَلَّی وَزَعَمَ أَنَّہُ مُسْلِمٌ . رَوَاہُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ
حارث اشعری ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’میں تمہیں پانچ چیزوں: جماعت سے وابستہ رہنے،سمع و اطاعت،ہجرت اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے کا حکم دیتا ہوں۔اور جس شخص نے بالشت بھر جماعت سے علیحدگی اختیار کی تو اس نے اسلام کی رسی اپنی گردن سے اتار دی،مگر یہ کہ وہ لوٹ آئے،اور جس شخص نے جاہلیت کا نعرہ بلند کیا اس کا شمار جہنمیوں میں سے ہو گا۔اگرچہ وہ روزہ رکھے اور نماز پڑھے اور وہ گمان کرے کہ وہ مسلمان ہے۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ احمد و الترمذی۔