Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3697 (مشکوۃ المصابیح)
[3697] إسنادہ صحیح، رواہ الدارمي (240/2 ح 2518، نسخۃ محققۃ: 2557) ٭ و للحدیث شواھد کثیرۃ .
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((مَا مِنْ أَمِيرِ عَشرَةٍ إِلا يُؤتی بِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَغْلُولًا حَتَّی يُفَكَّ عَنْہُ الْعَدْلُ أَو يوبقہ الْجور)) . رَوَاہُ الدَّارمِيّ
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’دس افراد کے امیر کو بھی اس حال میں لایا جائے گا کہ اس کا ہاتھ گردن کے ساتھ بندھا ہو گا حتی کہ (اس کا) عدل اسے آزاد کرا دے گا،یا (اس کا) ظلم اسے ہلاک کرا دے گا۔‘‘ اسنادہ صحیح،رواہ الدارمی۔