Mishkaat ul Masabeeh Hadith 3707 (مشکوۃ المصابیح)
[3707] صحیح، رواہ أبو داود (2932) و النسائي (159/7 ح 4209 مختصرًا)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ: ((إِذَا أَرَادَ اللہُ بِالْأَمِيرِ خَيْرًا جَعَلَ لَہُ وَزِيرَ صِدْقٍ إِنْ نَسِيَ ذَكَّرَہُ وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَہُ. وَإِذَا أَرَادَ بِہِ غَيْرَ ذَلِكَ جَعَلَ لَہُ وَزِيرَ سُوءٍ إِنْ نَسِيَ لَمْ يُذَكِّرْہُ وَإِنْ ذَكَرَ لَمْ يُعِنْہُ)) . رَوَاہُ أَبُو دَاوُد وَالنَّسَائِيّ
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:’’جب اللہ کسی حکمران کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے سچا وزیر عنایت فرما دیتا ہے،اگر وہ بھول جائے تو وہ (وزیر) اسے یاد کرا دیتا ہے اور اگر اسے خود ہی یاد ہو تو وہ اس کی مدد کرتا ہے،اور جب وہ اس کے ساتھ اس کے برعکس ارادہ فرماتا ہے تو اس کے لیے بُرا وزیر مقرر کر دیتا ہے،اگر وہ بھول جائے تو وہ (وزیر) اسے یاد نہیں کراتا،اور اگر اسے یاد ہو تو پھر وہ اس کی مدد نہیں کرتا۔‘‘ صحیح،رواہ ابوداؤد و النسائی۔